بھارتی فوجیوں کی گاندربل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے Watlarکا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ادھربم ڈسپوزل سکوارڈ نے سرینگر کے خواجہ بازار چوک میں ایک پراسرار بیگ میں موجود ددستی کو ناکارہ بنا دیا ۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دو بھارتی فوجی پراسرار فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ کنٹرول لائن کے ساتھ راجوری کے علاقے Hanjanwaliمیں پیش آیا جس میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے بعدازاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں اس واقعے کو فوجیوں کی آپس میں فائرنگ کا نتیجہ قراردیاگیا ہے ۔