مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میںچار کشمیری نوجوان شہید کر دیے

سرینگر 22 اپریل (کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں چارکشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ملہورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں گزشتہ روز سے شروع آپریشن تاحال جاری تھا۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں