کنول مطلوب کیس

کنول مطلوب کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیاجائے: عبدالقیوم نیازی

کنول مطلوب کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیاجائے: عبدالقیوم نیازی ، ڈڈیال کی تاریخ کا دردناک واقعہ کنول مطلوب کیس کا مکمل چلان عدالت میں پیش کردیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور قاتل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار DNA رپورٹ ہنگامی بنیادوں پر منگوالی گئی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس کیس کو فی الفور منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل ایسے ملتے جلتے کیسز میں کئی کئی ماہ گزر جاتے تھے فرانزک رپورٹ ہی نہیں ملتی رہی 8فروری سے کیس کا سپیڈی ٹرائل کیا جائے گا اور ڈے بائی ڈے ٹرائل ہوگا متاثرہ خاندان کو جلد انصاف مہیا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروائے کار لائے جارہے ہیں متاثرہ خاندان ابتک کی گئی کارروائی سے مطمین دیکھائی دے رہا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ ایسے واقعات کی تفتیش جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے تاکہ درندہ صفت عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایاجا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں