عمران خان

‎عمران خان نے ہر پاکستانی کو مقروض بنا دیا: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر پاکستانی کو مقروض بنا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قرض کا 70 فیصد ساڑھے 3 سال کی مدت میں ملک پر مسلط کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان نے ہر پاکستانی کو مقروض بنا دیا ہے اور ‎وزیر خزانہ نے خوشی سے ایک ارب ڈالر مقروض ہونے کا اعلان کیا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے پر‎ عمران خان خودکشی ہی نہ کر لیں؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے قوم پر جو قرض لادا ہے، یہ کون ادا کرے گا ؟ قرض کی ادائیگی پاکستان کے نوجوان اور آنے والی نسلوں کو کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‎قرض لینے کا عمران خان کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لیے خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں