پی ایس ایل

پی ایس ایل: آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل کا پہلا ٹاکرہ، ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل، سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے 8 ہزار سے زائد پولیس جوان اور لیڈیزاہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ہدایت کی ہے کہ شائقین اور کھلاڑیوں کو بہترین سیکورٹی کی فراہمی کیلئے پولیس جوان ڈیوٹی پوائنٹس پر الرٹ رہیں جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ سی سی پی او کے مطابق 11ایس پیز، 41 ڈی ایس پیز، 103انسپکٹرز، 510 اپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں