عمران خان کشمیریوں کے محسن اور دلیر لیڈر ہیں

عمران خان کشمیریوں کے محسن اور دلیر لیڈر ہیں، کشمیری عوام ڈی چوک کے تاریخی جلسے میں بھر پور شرکت کریں

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے عمران خان کشمیریوں کے محسن اور دلیر لیڈر ہیں۔ کشمیری عوام ڈی چوک کے تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کر کے عمران خان کی دلیرانہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔

عمران خان کشمیریوں کے محسن جرات مند اور دلیر لیڈر ہیں جنہوں نے ملک ،قوم اور اداروں کا وقار بلند کیا ہے۔ عمران خان نے چین اور روس کا کامیاب دورہ کر کے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اسلامی ملکوں خاص طور پر سعودی عرب ،متحدہ امارات ،ایران اور ترکی کے ساتھ عمران خان نے شاندار تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔

اسلامی وزراء خارجہ کے تاریخی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کی تحریک عدم استحکام اور ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ چھانگا مانگا اور مری کی سیاست کرنے والی اپوزیشن پرانے حربے آزمانا چاہتی ہے مگر اس کو ناکامی ہو گی۔ پاکستان کے نیشنل ایشو سے الگ نہیں رہ سکتے۔ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اسے ناکامی ہو گی۔ سیاست میں ملک و قوم کے مفاد کی بات سیکھی ہے۔ عمران خان نے کشمیر پر تاریخی موقف اختیار کیا ،کشمیری عوام اپنے محبوب لیڈر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزراء حکومت ظفر ملک ،اظہر صادق ،نثار انصر ابدالی ،اکمل سرگالہ اور معاون خصوصی محمد اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا وقار عمران خان نے بلند کیا ،عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ملک معاشی اعتبار سے مضبوط ہوا ملک کی خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ سے لیکر ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی جرات سے کی جس پر کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں