میونسپل کارپوریشن میرپور

میونسپل کارپوریشن میرپور عملہ کیخلاف تاجر سراپا احتجاج وجہ سامنے آ گئی

میرپور: میونسپل کارپوریشن میرپور عملہ کیخلاف تاجر سراپا احتجاج ٹیکس افسرنے اپنے اختیارات چندپیسوں کے عوض پیشہ وارانہ ٹیکسزکے ٹھیکیدارکے سپردکردیئے۔

مبینہ طورپرٹیکس انسپکٹر کے بجائے ٹھیکیدارکی جانب سے کارروابری افراد کوپیشہ وارانہ ٹیکسز کے نوٹسز اپنے دستخطوں سے بھیجے جانے کاانکشاف۔سنجیدہ حلقوں کااظہارتشویش،شہریوں کولوٹنے کیلئے کھلی چھٹی دینے والے ٹیکس افسراورغیرقانونی طورپرٹیکس افسرکی مہرواختیارات استعمال کرنیوالے ٹھیکیدارکیخلاف قانونی کارروائی کامطالبہ۔

میونسپل کارپوریشن میرپور

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میرپورنے پیشہ وارانہ ٹیکسز کی وصولی کیلئے ٹھیکہ نیلام کررکھاہے تاہم بلدیہ میرپورمیں تعینات رہنے والے افسران ربڑسٹمپ ثابت ہوئے ہیں اورقلعی طورپراختیارات ٹھیکیدارکے سپردکردیئے گئے ہیں۔ ٹھیکیدارمذکور نہ صرف غیرقانونی طورپرشہریوں کوبھیجے جانیوالے ٹیکسزکے نوٹسز پربطورٹیکس افسردستخط کرنے کامرتکب ہورہاہے بلکہ مقررہ شرح کے بجائے دس گنازیادہ ٹیکسز کی وصولی کیساتھ ساتھ ایسے افراد جن پرٹیکسزلاگوبھی نہیں ہوتے ان سے بھی وصولیاں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سنجیدہ حلقوں نے چیف افسربلدیہ، ایڈمنسٹریٹرکارپوریشن، وزیربلدیات ودیہی ترقی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ چندپیسوں کے عوض اپنے اختیارات ٹھیکیدارکومنتقل کرنیوالے افسران وملازمین کیخلاف کارروائی کریں اورشہریوں کولٹنے سے بچایاجائے۔یادرہے کہ غیرمتعلقہ افراد کی طرف سے غیرقانونی طورپرجعلسازی سے دستخط ومہرکااستعمال قابل مواخذہ جرم ہے تاہم شکایات کے باوجود میونسپل کارپوریشن ذمہ داران اس بابت چپ سادھے ہوئے ہیں اورتاحال مہروجعلی دستخط کرنیوالے ٹھیکیدارکیخلاف کارروائی نہ ہونے دال میں کچھ کالاکاپتادیتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں