میرپور(شمعون ذیشان چوہدری)انتظامیہ ان ایکشن،دریائے جہلم میں لگی کریش مشنیں سیل کرد ی گئیں۔
منگلا سے لہڑی کے درمیان ایک درجن سے زائد کریش مشنیں سیل کی گئیں اہلیان علاقہ کا انتظامیہ کی کارروائی پر خراج تحسین۔
تحصیلدار کلیم عباس اور نائب تحصیلدار شکیل احمد راجہ اور نے کارروائی کرتے ہوئے کریشن منشیں سیل کرد یں۔ تفصیلات کیمطابق دریائے جہلم میں لگی تیرہ کریشن مشنیوں کو انتظامیہ نے سیل کر دیاکریشن مشینوں کے مالکن کی طرف سے دریا سے پتھر اور ریت نکالنے کی وجہ سے جہاں رہائشی آبادیوں کے تباہ ہونے کا خد شہ تھاتو ویہیں پر دریاے کے کٹاؤ کی وجہ سے بھی زرخیز زمینیں تباہ ہو رہی تھیں۔
ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر تحصیلدار اور نائب تحصیلدار نے ہمراہ پولیس نفری ایکشن لیتے ہوئے کریش مشنیں سیل کرد یں دوسری جانب اہلیان علاقہ کی طرف سے کریشن مشنیوں کو سیل کرنے کے انتظامیہ کے احکامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت تھی اور اسکو اب مکمل بند کیا جاناچاہیے کیونکہ دریا سے پتھر اور ریت اٹھانے کیو جہ سے دریا کا کٹاؤ بڑھ گیا تھا جسکی وجہ سے رہائشی آبادیوں کو سنگین خطرات لاحق تھے ان حلقوں نے کہا کہ کریشن مشیشن مالکان جتنے با اثر ہیں انتظامیہ اب کریشن مشنیوں کو مکمل سیل رکھے۔