وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادکشمیرکاکوآرڈی نیٹر برائے امور نوجوانان سرداروجاہت الیاس سندھ ہائوس پر حملے میں ملوث نکلا

وزیراعظم آزادکشمیرکاکوآرڈی نیٹر برائے امور نوجوانان سرداروجاہت الیاس سندھ ہائوس پر حملے میں ملوث نکلا۔

وجاہت الیاس 20 کے قریب لوگوں کو ساتھ لے کر گیااورسندھ ہائوس میں ہونے والی پرتشددکارروائی میں شریک رہا۔ وجاہت الیاس نے گیٹ توڑنے کی کارروائی کے بعد فوٹیج اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیااکائونٹس پر شیئرکردیں تاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے اس کوشاباشی مل سکے۔

اس صورت حال پر تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ سندھ ہائوس میں پیش آنے والاواقعہ افسوسناک ہے۔ ایسی صورت حال میں وزیراعظم آزادکشمیرکے کوآرڈی نیٹرکابھی پرتشددکارروائی میں شریک ہونالمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرکوچاہیے کہ اپنی ٹیم کوہدایات جاری کریں کہ ملکی صورت حال کے پیش نظرپرتشددکارروائیوں سے گریزکرے۔

اس سے قبل وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی بھی اعلان کرچکے ہیں کہ میں ایک لاکھ لوگ لیکرڈی چوک جائوں گا حالانکہ آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کے صدر تنویرالیاس ہیں وہ اگرکارکنوں کوکوئی کال دیں توبات سمجھ میں آتی ہے۔ وزیراعظم کوایسے اعلانات نہیں کرنے چاہئیں اوران کی ٹیم کوبھی پرتشددکارروائیوں سے گریزکرناہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں