چناری اور چکار رینج کے متعدد جنگلات

چناری اور چکار رینج کے متعدد جنگلات کو شر پسند عناصر نے محکمہ کی ملی بھگت سے آگ لگا دی

محکمہ جنگلات ضلع جہلم ویلی ،ہٹیاں بالا کے آفیسران اور اہلکاران کی ملی بھگت سے چناری اور چکار رینج کے متعدد جنگلات کو شر پسند افراد نے آگ لگا کر قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کی پھکی دے دی۔

وزیر جنگلات ،سیکرٹری جنگلات سمیت دیگر ذمہ داران ضلع جہلم ویلی میں نقصان جنگل پر کارروائی کے بجائے خاموش تماشائی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران چناری اور چکار رینج کے متعدد جنگلات کو شر پسند عناصر نے محکمہ کی ملی بھگت سے آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت مکمل اور جزوی طور پر جل گئے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگلات کو آگ لگانے کی یہ وجہ سامنے آئی ہے کہ آگ سے جھلس کر جیسے ہی قومی جنگلات کے درخت خشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں تو محکمہ جنگلات کے آفیسران واہلکاران انھیں اپنی مرضی سے بانٹنا شروع کردیتے ہیں۔

سبز درخت جسے کاٹنے کی مکمل پابندی ہے اس کا یہ حل نکالا گیا ہے کہ پہلے درخت کو آگ سے جلا دو اس کے بعد جیسے ہی وہ خشک ہو تو اسے اپنی مرضی سے کٹوا کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ جہلم ویلی کے قدرتی حسن کو بھی ختم کردیا جائے۔ ضلع جہلم ویلی باالخصوص چناری اور چکار رینج میں آئے روز غیر قانونی طور پر جنگل کی کٹائی اور قومی جنگلات کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات نقصان جنگل کی روک تھام کے لیے کارروائی کے بجائے مکمل طور پر خاموش ہیں۔

عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے صدر ،وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہلم ویلی میں آئے روز نقصان جنگل کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل کمشن بنائیں جو چناری ،چکار ،لیپہ رینج میں نقصان جنگل کی تحقیقات کرے دوھ د کا دوھ د اور پانی کا پانی ہو جائے گا اس کے ساتھ ساتھ پھر ضلع جہلم ویلی میں قومی جنگلات کا قتل بھی رک سکتا ہے بصورت دیگر جہلم ویلی ،ہٹیاں بالا کے جنگلات چند سالوں میں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں