پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اللہ کے بعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشا اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے-عمران خان نےاللہ کےبعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشاء اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کریگی-جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا-یہ حق اور باطل کی جنگ ہے-فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے pic.twitter.com/rWt8xfsSUA
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 25, 2022
جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔