میرپور میں روزانہ آٹھ گھنٹے کی بد تریں لووڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور میں ان دنوں بجلی کی بدترین لووڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ھے رمضان المبارک کے اغاز سے قبل ہی بجلی کی بدترین لووڈ شیڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی شدید کمی یوگئی ہے۔ شہر کے بیشتر سیکٹرز کے مکین پانی کے ٹینکرز 12سو روپے تک خریدنے ہر مجبور ہیں۔ لووڈ شیڈنگ کے باعث واٹر سپلائی پانی کی دستیابی میں مکمل طور ہر ناکام ہے۔
تاجر کمیونٹی لووڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری مشکلات کا شکار ہورہی ہے۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر راجہ انعام اللہ خان،سابق امیدوار اسمبلی الطاف حسین راجہ انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت جو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ بجلی کی لووڈشیڈنگ کے خاتمہ پینے کے صاف پانی کی وافر فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ حکمران عوام دشمن پالیسیوں کو ترک کریں بصورت دیگر سول سوسائٹی جا اجلاس بلوا کر راست اقدام اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔