شہبازشریف

شہبازشریف کا 3اپریل کوفول پروف سکیورٹی دینے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 3اپریل کوفول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سیکرٹری داخلہ کولکھے گئے خط میں تحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شہباز شریف کا خط میں کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن پی ٹی آئی کے ایک لاکھ سپورٹر پہنچیں گے اس لئے اپوزیشن ارکان کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اپوزیشن ارکان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس آئین اورقانون کے مطابق فرائض انجام دے۔ شہبازشریف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دن بھی فول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کی کاپی کمشنراسلام آباد، ڈی سی اورآئی جی کوبھی ارسال کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں