پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان 3ماہ بعد پھر اس ملک کو پائوں پر کھڑا کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کو عظیم اور شہباز شریف بھکاری کہتے ہیں جبکہ عمران خان 3ماہ بعد پھر اس ملک کو پائوں پر کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے متعلق بات کی اور عمران خان نے کبھی ان پر ذاتی حملے نہیں کیے۔
جے آئی ٹی کیس میں مریم بی بی کو ہم نہیں لائے۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی نے کہا کہ لندن کیا پاکستان میں بھی میری جائیداد نہیں اور مریم نواز حقیقی معنوں میں مالکہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔
اس ملک میں 400ڈرونز حملے ہوئے لیکن مذمت نہیں کی گئی۔ عمران خان نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کا کیس ہے اور عمران خان امن کے سفیر ہیں۔