عمران خان کے بعد سردار عبدالقیوم خان نیازی آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے 25 دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔
تحريک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے تین وزرا ماجد خان،علی شان سونی،اکبرابراہیم نے جمع کرائی۔ تحریک پر 25 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک میں تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کو متبادل وزرات عظمی کے امیدوار کے طور پر نا مزد کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان گروپ کے پچیس اراکین کے دستخط ہیں- کامیابی کے لیے مزید دو اراکین کی ضرورت ہے- جبکہ ایوان میں پی ٹی آئی کی 32 نشستیں ہیں- pic.twitter.com/BhjPzvd7zC
— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) April 12, 2022
عدم اعتماد کی کاميابی کےلئے27 اراکین کی حمایت درکار اس وقت 53 اراکین پر مشتمل ایوان میں 32 اراکین کے ساتھ تحریک انصاف کو واضع اکثریت حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی 12 اور مسلم لیگ ن کے 7 مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک ایک رکن ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قانون ساز اسمبلی میں جمع ۔ پی ٹی آئی کے ہی عبدالماجد خان ۔ اکبر ابراہیم ۔ علی شان سونی نے جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد پر 25 ممبران اسمبلی نے دستخط کر رکھے ہیں۔۔ سردار تنویر الیاس خان کو وزارت عظمی کیلیے نامزد pic.twitter.com/b1sbr8ZnT4
— Kh Kashif Mir (@KaashifMir) April 12, 2022