آزادکشمیر

آزادکشمیر کے دارالحکومت کے لاکھوں شہری فورس لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئے

آزادکشمیر کے دارالحکومت کے لاکھوں شہری فورس لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئے۔

افطاری اورسحری کے وقت لوڈشیڈنگ کا بدترین سللسہ جاری۔ ہرآدھے گھنٹے بعد 2گھنٹے بجلی بندکردیا جانے لگا۔ مساجد اورگھروں میں پانی ختم۔ عوام کی بدعائیں۔ وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں رمضان المبارک کی آمد شروع ہونے کے بعد بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا رمضان المبارک تراویح اورسحری کے اوقات میں بجلی نہ ہوناکسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ نہ صرف گھریلو صارفین کو مشکلات ہے بلکہ تاجر کمیونٹی کو بھی سخت پریشان حال ہے۔ بجلی بندہونے کی وجہ سے پانی کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ گھروں اورمساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کونمازگھریلو امور متاثر ہ ہوچکے۔

ہیںسول سوسائٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بجلی میں خود کفیل ہمیں بجلی سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی تاجر کمیونٹی کا کام ٹھپ اوپر سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی شعبہ ہائے زندگی کے کام بند ہوچکے ہیں۔ واپڈ اورمحکمہ برقیات فورس لوڈشیڈنگ ختم کرے بصورت دیگرسخت احتجاج پر مجبورہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں