چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ووٹرز اور سپوڑرز پارٹی کو گراس روٹ لیول پہ مضبوط کریں ہمیں آنے والے 2023 کے الیکشن میں کلین سویپ کرنا ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اقتدار میں آکر ملک پاکستان کو دوبارہ ٹریک پر لے آئے گی۔ 2018 میں جب ملک پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن تھا اس وقت سازش کے تحت ایک نااہل،نالائق شخص کو اقتدار میں لاکر معاشی تباہی کے ساتھ ہر ادارے کو بردباد کیا۔ لیکن فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے پوری قوم نے دیکھ لیا چور دروازے سے اقتدار میں آنے والا عمران نیازی رات کی تاریکی میں ہی رخصت ہوا۔
مسلم لیگ ن عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی مسلم لیگ ن ہی عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے مسلم لیگ ن کے دور میں ملک کے اندر ترقی کی نئی راہیں کھلی ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی تھی ان شاء اللہ ملک پاکستان دوبارہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنی تقریر میں جس عزم کا اظہار کیا اور پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کا پیغام دیا اور کہا ہم پوری محنت اور لگن سے دن رات محنت کرکے پاکستان کو اس مشکل دور سے نکالیں گے ایسا عزم عوام کا درد رکھنے والا عوامی لیڈر ہی کر سکتا۔ میں مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی سنبھالی نہیں اور ملکی ترقی کا آغاز ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ بڑھنا شروع ہو گئی۔ روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے۔ بزنس کمیونٹی کو اندازہ ہونا شروع ہو گیا ملک اب ترقی کرے گا۔
حکومتی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈالر کی اونچی اڑان کا خاتمہ اور سرمایہ کاروں کے دل خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔ عمران نیازی اور کمپنی نے جان بوجھ کر روپے کی قدر وقیمت میں کمی کی تاکہ بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھا کر قوم کو ڈرا کر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آئینی طریقے سے نیازی کو بنی گالہ کا راستہ دکھایا۔
جمہوریت اور آئین کی جیت پر ہر پاکستانی اور کشمیری کا سر فخر سے بلند ہے۔ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن مبارکباد کا مستحق ہے۔ قوم کو ایک بھیانک دورسے امیدکی طرف سفر مبارک ہو۔ عمران خان آئین و قانون شکن ہیں۔ جنہوں نے آئین اور قانون کا مذاق بنایا، اقتدار کی خاطر سلیکٹڈ خان نے ملکی سالمیت کو ہی خطرے میں ڈال دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے۔
معزز ججوں کے تاریخی فیصلے نے پاکستان کی عدلیہ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔ عدالت کا تاریخی فیصلہ آئین، قانون، پارلیمنٹ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام کیلئے نظریہ ضرورت دفن کرنا ضروری تھا۔
ساڑھے تین سالوں میں قوم کوبدترین حکمرانی،مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیاگیا۔ عمران خان نے قوم کو اپنے شیشے میں اتارنے کی ناکام کوشش کی۔ اب عوام عمران خان کے کسی بھی جھانسے میں نہ آئیں عمران خان نے ہوائی اعلانات کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔