آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کی حکمران جماعت کے تین ممبرانِ اسمبلی نان کشمیری ہیں: طاہر کھوکھر

آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمد طاہر کھوکھر نے ا نکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت کے تین ممبرانِ اسمبلی نان کشمیری ہیں۔

کشمیر پریس کلب میرپور میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ جعلی ہیں آزاد کشمیر اسمبلی میں بھی عدم اعتماد کے نام پر مبینہ ہارس ٹریڈنگ شروع یوچکی ہے۔ جعلی باشندہ ریاست کے نام ہر الیکشن لڑنے والوں کی رکنیت چیلنج کر رہا ہوں۔

محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ تحریک انصاف میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے ہونے والے عام انتخابات میں ریاستی قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھدی تھیں میں نے تمام ضروری ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ان شااللہ عدالت میں جارہاہوں اور ان کی رکنیت اسمبلی منسوخ کرا کے دم لونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں