کشمیر کنگز کے دونوں فاسٹ باؤلرز سلمان ارشاد اور زمان خان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیئے پاکستانی کمیپ میں شامل۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق و دیگر کی مبارکباد۔
سلمان ارشاد اور زمان خان کشمیر کا قومی اثاثہ ہیں آزاد گورنمنٹ کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے، نثار شائق
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیر کنگز کے کپتان سلمان ارشاد اور کشمیر کنگز کے نوجوان سپیڈ سٹار زمان خان کی پاکستانی کیمپ شمولیت پر پوری کشمیری قوم کا خوشی کا اظہار
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ہائی پرمانس سینٹر لاہور میں ڈومیسٹک اور پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے کیمپ اعلان پی سی بی کی جانب سے کیا گیا جو 26 مئی سے 10 جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا، اس کیمپ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیر کی پہلی انٹرنیشنل فرینچائز کشمیر کنگز کے کپتان سلمان ارشاد اور نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان کا نام دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا۔ خبر سوشل پر آتے ہی کشمیری کمیونٹی میں خوشی کا اظہار کیا گیا،چیئرمین نثار احمد شائق نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیلیفونک مبارکباد دی نثار احمد شائق نے اپنے بیان میں لکھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سیلکیٹر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کیا جس طرح سلمان ارشاد اور زمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سب کو متاثر کیا اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کشمیر کے اندر کتنا ٹیلنٹ موجود ہے بدقسمتی سے ہمارے پاس وہ سہولیات نہیں ہیں جہاں سے کرکٹر کو تیار کیا جاتا ہے میری گورنمنٹ آف آزاد کشمیر خصوصاً وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے کرکٹرز کی سرپرستی کریں اور انکے لیئے گراؤنڈز اور کرکٹ اکیڈمیز بنا کر یہاں بہترین کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے تاکہ ہمارے کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کر کے کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں انشاءاللہ قومی کیمپ میں زمان اور سلمان اپنی کارکردگی سے سیلکیٹر کی توجہ کا مرکز ہوں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ قومی ٹیم کے لیئے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جائے تاکہ کشمیر خطہ کے اندر دیگر کھلاڑیوں کو بھی کرکٹ کا شوق پیدا ہو اور یہاں سے بھی کرکٹرز سامنے آئیں۔