وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امیرِ جمیعتِ اہلیحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لاہور میں ملاقات کی،

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے

اور حکومت کے اشیا ضروریہ کے نرخوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں