اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی،وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے سینیٹر اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ اسحاق ڈارعدالتی مفرورہیں اور میڈیا اور ٹی وی چینل ان کے بیانات چلارہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ان کے بیانات پرپابندی کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں