بھارتی وزیرکی’کترینہ کے گالوں‘جیسی سڑکیں بنانےکی ہدایت

بھارتی وزیرکی’کترینہ کے گالوں‘جیسی سڑکیں بنانےکی ہدایت ۔

عدالت میں جواب دہی کا ڈر رکھنے والے سیاسی رہنماوں کیلئے تو بھارتی وزیرکی وائرل ویڈیو مشعل راہ ثابت ہوگی جو آئے عوام کو ہنسایا اورچل دیے’ کی عملی تفیسر بن گئے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیرراجیندرا سنگھ گودھا نے اچھی سڑکوں کیلئے بالی ووڈ کی باربی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کی مثال دے ڈالی۔

وزیرموصوف کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے جس میں وہ غالباً اپنے حلقے میں کچہری سجائے بیٹھے ہیں۔

علاقے کی سڑکوں کی حالت زار پرتوجہ دینے کے مطالبے پر راجیندرا سنگھ گودھا وہاں موجود متعلقہ عملے سے کہہ رہے ہیں کہ سڑکیں کترینہ کے رُخساروں جیسی بننی چاہیئیں۔

اس انوکھی تشبیہہ پرسڑکوں کی درستگی کی فرمائش کرنے والے محظوظ ہوتے ہوئے ہنس پڑے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ پردلچسپ تبصرے کیے

ایک صارف کویاد آیا کہ کانگریس کے دور میں مدھیہ پردیش کی سڑکیں اوم پوری کے گالوں جیسی تھیں۔ ایک صارف نے سابق وزیرلالو پرساد یادیو کی یاددلاتے ہوئے لکھا کہ وقت وقت کی بات ہے۔ لالو جی کی جانب سے ہیما مالنی کے گالوں کے بعد اب ہم کترینہ کے گالوں تک آچکے ہیں ۔

یادرہے کہ سال 2005 میں لالو پرساد یادیوکا اپنے صوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ کہ بہار کی سڑکیں ہیما مالنی کے گالوں کی طرح بنائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں