عامر لیاقت حسین: ‘شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہئے’

انگریزی کا جملہ ہے نہ ’تھرڈ ٹائمز دا چارم‘ یعنی دو کوششیں تو کامیاب نہیں ہو سکیں مگر تیسری ضرور کامیاب رہے گی۔ پاکستان کے وزیِراعظم عمران خان کی طلاق ہو یا تیسری شادی یا انھی کی پارٹی کے رکن عامر لیاقت حسین کی طلاق اور پھر جھٹ پٹ شادی کی خبر، سوشل میڈیا صارفین کا یہ پسندیدہ موضوع ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں عامر لیاقت ٹاپ ٹرینڈ  ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی شادیاں ہر بات زیر موضوع رہتی ہیں، تیسری بیوی سامنے آئی تو ہلچل مچ گئی، دوسری بیوی طوبیٰ کی علیحدگی کے بھی خوب چرچے ہوئے۔
اب تک تو آپ کو معلوم ہو ہی گیا ہو گا کہ پاکستان تحریکِ انصاف سے وابستہ  49سالہ عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی ہے۔ تیسری بیوی کے متعلق عامر لیاقت نے اپنے شوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لکھا ’سیدہ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب میں لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین ’سادات‘ خاندان سے ہے۔‘

 

دانیہ کافی عرصے سے ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں اور ویب سائٹ پر اس کے تقریباً چار ہزار فالوورز ہیں۔ اس کے بائیو کے مطابق، یہ اس کا “خواب” ہے کہ اس کے  10 لاکھ فالورز ہوں۔

عامر لیاقت اپنے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ میں ابھی ابھی ’ڈارک ٹنل‘ یعنی ایک تاریک راستے سے گزر کر آیا ہوں۔ جسے انھوں نے ’غلط موڑ‘ کا نام دیا۔ یہاں ان کا اشارہ اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب تھا۔

کچھ دن قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا کہ بس کچھ دن باقی ہیں۔
عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر سے ایک روز پہلے ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے شوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عامر لیاقت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا. طوبیٰ کا کہنا تھا کہ، ‘میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اپنے فالورز کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ میرے قریبی دوست احباب اور خاندان کے لوگ جانتے ہیں کہ میری عامر لیاقت سے ١٤ مہینوں سے علیحدگی چل رہی ہے اور اس دوران ہمارے رشتے میں پڑی دراڑیں ختم نہیں ہو سکیں اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کوئی امکان نہیں تھا، لہذا میں نے کورٹ سے خلا لینے کا فیصلہ کیا۔’

انھوں مزید لکھا کہ وہ یہ تو بتا نہیں سکتیں کہ یہ وقت ان کے لیے کتنا مشکل ہے لیکن انھیں اللہ اور اس کے منصوبوں پر بھروسہ ہے۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

 


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٢٨سالہ طوبیٰ سے ٢٠١٨ میں شادی کی تھی۔ سیدہ طوبہ ایک پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ طوبیٰ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل بھراس سے کیا۔
رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔ ٢٠٢٠ میں، طوبیٰ نے اپنا شوبز کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ بول نیٹ ورک میں کوآپریٹ افیئرز کی منیجر تھیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے سابقہ شوہر عامر لیاقت ان کو طلاق دے چکے ہیں اور ایسا انہوں نے طوبیٰ کی درخواست پر کیا تھا جو ان کے اور بچوں کے لیے شدید تکلیف دہ تھا۔

عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال متاثر کن شخصیت ہیں۔ ان کے پاس کامیابیوں کی ایک لمبی فہرست ہے اور اب وہ قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی سکولر ہے۔
بشری رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت حسین کے ساتھ بھی نظر آئی تھیں اور طلاق کے بعد انہوں نے دوبارہ رمضان ٹرانسمیشن میں ایک سیگمنٹ کی میزبانی کی۔

پچھلے سال بھی ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے شادی ہو ئی ہے۔ لیکن عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی اہلیہ صرف طوبیٰ ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ عامر لیاقت کی تیسری شادی پر عوام کا کیا ردعمل رہا
کسی نے عامر لیاقت کی جانب سے اپنی تیسری بیوی کی عمر کو بظاہر شو آف کرنے پر ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔

 


کچھ کا کہنا ہیں کہ یہ فلم ہے یا بیوی کہ جلد ہی ٹریلر آنے والا ہے۔ لوگ عامر لیاقت کو ایسی بے ہودہ حرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ لوگوں نے عامر کی حالیہ ویڈیو کا اکشے کمار کی مشہور میم تصویر سے موازنہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں