رنویر سنگھ بھی ماہرہ خان کے گن گانے لگے

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی پاکستانی خوبرو ادکارہ ماہرہ خان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ان کے گن گانے لگے ہیں۔
نویر سنگھ نے ماہرہ خان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماہرہ ایک بہترین اداکارہ ہیں جن کی شخصیت با اثر ہے اور کوئی بھی ان کا گرویدہ ہوسکتا ہے۔
جب رنویر سے ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر کی گئی تنقید کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اداکار اس معاملے میں اکثر بے بس ہوتا ہے جب اس کی ذاتی نوعیت کی تصاویر لیک کردی جاتی ہیں۔
رنویر سنگھ نے کہا کہ لوگوں کو ایک حد تک ہی رائے زنی کا حق ہونا چاہئے کیونکہ اس قسم کی منفی رائے اداکار کی زندگی پر تلخ اثرات ڈال سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا احمقوں سے بھری ہوئی ہے، ہم کسی کی سوچ نہیں بدل سکتے لیکن منفی تبصروں پر کان نا دھرنا ہمارے اختیار میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں