کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادے زمین پر سونے پر مجبور

سعودی عرب کی تاریخ میں کرپشن کے خلاف سب سے بڑے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے 11 شہزادے، وزراء اور دیگر افراد کو قید کرنے کے لیے ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کردیا گیا۔
ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال سمیت گرفتارہونے والے دیگر بااثر افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد فی الحال ریاض کے فائیو اسٹار رٹز کارلٹن ہوٹل کے ایک بڑے ہال میں رکھا گیا ہے۔ کبھی اپنے محلوں میں پرتعیش بستروں پر سونے والی یہ شخصیات اب زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔
برطانوی اخبار نے اس حوالے سے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں ہوٹل کے ہال میں بچھے گدوں پر کمبل اوڑھے کچھ لوگ سوئے ہوئے ہیں۔ سعودی ذرائع کے مطابق جو لوگ زمین پر سوئے ہوئے ہیں ان میں ارب پتی شہزاہ ولید بن طلال سمیت دیگر شہزادے، وزراء اور تاجر شامل ہیں جنہیں حال ہی میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں