غیرمستحکم مشرق وسطیٰ، ایک غیریقینی صورتحال کہ آنے والا وقت کیا منظر پیش کرے گا

ریاض میں تلواروں اور دور مار میزائلوں کی ایک رات نے غیرمستحکم مشرق وسطیٰ میں ایک بھونچال اور اس بارے میں ایک غیریقینی صورتحال پیدا کر دی ہے کہ آنے والا وقت کیا منظر پیش کرے گا۔
سنیچر کی رات سعودی دارالحکومت ریاض میں اچانک پیش آنے والے تین واقعات کا براہ راست آپس میں کوئی تعلق نہیں لیکن جو بھی کہا جائے، یہ ایک ایسے وقت میں جب سعودی عرب اور امریکہ سمیت اس کے اہم اتحادی اپنے کٹر مخالف ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
پہلی اور ممکنہ طور پر خطے کے لیے سب سے زیادہ دھماکہ خیز چیز سعد الحریری کا ریاض میں کیا گیا چونکا دینے والا اعلان تھا کہ وہ لبنان کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے رہے ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں