برسلز۔۔۔امریکی ٹی وی کے مطابق آج (جمعرات کو )مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اس بات کا اعلان کرنے والا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے تربیتی مشن کا دائرہ بڑھاتے ہوئے وہ وہاں 3 ہزار کے قریب مزید فوجی بھیجے گا۔ یہ بات نیٹوکے حکام کے حوالے سے بتائی گئی ہے ۔امریکہ کی طرف سے افغانستان میں طالبان کو شکست دینے کیلئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو بھی افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ افغانستان میں جاری صورتحال میں بہتری ہو سکے، اور طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ میدان جنگ میں جیت نہیں سکتے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments