امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بیلجئم کے شہر برسلز میں نیٹو کے دفاعی وزیروں سے ملاقات کے بعد نیٹو کمانڈر جنرل جان نکلسن نے میڈیا سے بات کی۔جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پاکستان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی تاہم خطے کے استحکام اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر بات کر رہے ہیں۔جنرل نکلسن نے کہا کہ پاکستان ایسے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے جو اس کی حکومت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس میں انہیں کافی نقصان کا بھی سامنا ہے۔نیٹو کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے ایسے دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو افغانستان میں اور اتحادیوں پر حملے کر رہے ہیں۔نیٹو کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکا اپنی سمت کے حوالے سے واضح ہے اور ہم آئندہ چند ہفتوں یا ماہ میں بہت سی تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments