نیٹوکا افغانستان میں3 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان
نیٹو نے افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے مزید 3 ہزار فوجی بھیجے جارہے ہیں جس میں 1500 امریکی جبکہ باقی 1500 اتحادی ممالک کے اہلکار ہوں گے۔انہوں نےکہا کہ افغانستان جانے والا نیا فوجی دستہ جنگی آپریشنز یا دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں براہ راست حصہ نہیں لے گا بلکہ نئی کمک کا مشن افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور دیگر امور میں معاونت کرنا ہے، نیٹو افواج افغانستان میں اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہتے ہیں تاکہ دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ میں آنیوالے جمود کو توڑ کرافغان فورسز کی مزید مدد کی جائے۔نیٹو کمانڈر جنرل جینس کے مطابق اس وقت افغانستان میں نیٹو فوج کے 13 ہزار اہلکار موجود ہیں
Load/Hide Comments