ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقائی ریاستوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے اپنے داخلی مسائل حل کرے۔ایرانی صدر کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی کابینہ کے اجلاس میں صدر روحانی نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی ممالک کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرے۔اگر آج آپ کو داخلی مسائل کا سامنا ہے تو آپ اپنی کوششیں ان کو حل کرنے پر لگائیں کیونکہ آپ کے داخلی مسائل سے دوسروں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب سے کہا کہ کیا آپ علاقے کے تمام ممالک کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایران کے کردار اور طاقت سے باخوبی واقف ہیں۔ آپ سے کہیں زیادہ بااثر طاقتیں ایرانی قوم کے خلاف کچھ نہیں کر سکی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ یمن میں باغیوں کو میزائل فراہم کر کے ‘براہ راستزجارحانہ فوجی کارروائی میں ملوث ہونے کا مرتکب ہو رہا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو میزائل کی فراہمی کو سعودی عرب اپنے خلاف جنگ تصور کر سکتا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں حال میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یمن بظاہر ایک پراکسی جنگ جاری ہے۔ایران اس الزام سے انکار کرتا آ رہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو اسلحہ دے رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments