ہنوئی۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے مجھے ’’ بوڑھا ‘‘ کہہ کر میری توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود میں کم کو موٹا اور چھوٹا نہیں کہوں گا۔انہوں نے یہ ریمارکس ویتنام میں ایشیائی بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم ( ایپک ) کی سربراہ کانفرنس کے بعد دئیے ۔ اپنے مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شمالی کوریا پر اس کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو فروغ دینے کی وجہ سے پابندیوں میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ پیانگ یانگ ایٹمی قوت سے پاک ملک بنے ۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سوال کیا کہ آخر کم نے مجھے بوڑھا کہہ کر میری توہین کیوں کی جبکہ میں نے تو انہیں چھوٹا اور موٹا بھی نہیں کہا ۔ میں نے تو ان کا دوست بننے کی کوشش کی تھی اور شاید وہ کسی دن وہ میرے دوست بھی ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ میرے دوست ہو جائیں تو یہ بات بہت ہی اچھی ہو گی ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ماضی میں کم کا مذاق اڑاتے رہے ہیں اور ساتھ میں دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments