گڑیا امریکی فنسر ابتہاج محمد کی شکل کی بنائی گئی ہے جنھوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا
باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثرکن اور انسپریشنل ہیں۔امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی کے اعزاز میں ایک گڑیا متعارف کروائی گئی ہے جو کہ معروف گڑیا باربی کی سیریز میں پہلی حجاب پوش گڑیا ہے۔یہ گڑیا امریکی فنسر ابتہاج محمد کی شکل کی بنائی گئی ہے جنھوں نے گذشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنھوں نے حجاب پہنے کھیلوں میں شرکت کی۔ابتہاج محمد کا کہنا ہے کہ گڑیا کا جاری ہونا ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں باربی کمپنی پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اپنی گڑیاں بہت زیادہ پتلی اور حد سے جنسی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثرکن اور انسپریشنل ہیں۔حجاب پوش پہلی باربی گڑیا کو گلیمر جریدے کے ویمن آف دی ژیئر اجلاس میں روپوش کیا گیا۔ابتہاج محمد کا کہنا تھا کہ جب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو مجھے احساں ہوتا ہے کہ میرا یہاں کوئی کام نہیں ہے۔
Load/Hide Comments