بیٹی کا واٹس ایپ اسٹیٹس

بیٹی کا واٹس ایپ اسٹیٹس ماں کی جان لے گیا

ایک سوشل میڈیا پوسٹ انسان کو اتنا مشتعل کر سکتا ہے کہ وہ کسی کے گھر گھس کر اسے مارنے پر بضد ہو جائے، جو کسی کی جان ختم کرنے کا سبب بن جائے۔بیٹی کا واٹس ایپ اسٹیٹس ماں کی جان لے گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا ہی واقع پیش آیا، جہاں 20 سالہ پریتی نے ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا جو پڑوس میں رہتی اس کی 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا، اسے لگا کہ یہ اسٹیٹس اس کے لیے لگایا گیا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ دوست کے گھر لڑنے پہنچ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق لڑائی کے دوران بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس میں بچی کی 49 سالہ ماں کو بھی چوٹیں آئیں۔

زخمی ماں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن اس کی زندگی نہیں بچائی جا سکی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کو اور بھی بیماریاں تھیں لیکن لڑائی کے دوران پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں، جو اس کی موت کا سبب بنی۔ پولیس نے کیس میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر کسی کے گھر گھس کر خاتون کو مارنے پر تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ 20 سالہ پریتی کا کہنا ہے کہ اس کا اسٹیٹس اس کی دوست کے لیے تھا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں