ممبئی میں چور 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر سرکاری بینک سے 6 کروڑ مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں چوروں نے 25 فٹ لمبی سرنگ کھودی، منصوبہ سازوں نے بینک کے عین برابر میں دکان کھولی اور 4 ماہ تک سرنگ کھودتے رہے جس کی کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی۔ملزمان 4 ماہ تک سرنگ کھودنے کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بینک تک پہنچے اور لاکروں اور کیش کا صفایا کیا جہاں سے وہ 30 لاکرز سے 6 کروڑ مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔پیر کی صبح بینک ملازمین کے پہنچنے پر چوری کا انکشاف ہوا اور پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم رقم اور زیور کی مالیت کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاکر روم میں صارفین کی سکیورٹی کے باعث سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے دکان کے مالک کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments