جاپان میں ٹرین بیس سیکنڈ قبل روانہ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے معافی مانگ لی ۔جاپان کے شہر ٹوکیو اور سوکوبا کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 44 منٹ اور 40 سیکنڈز پر روانہ ہونا تھا لیکن ٹرین بیس سیکنڈز قبل یعنی 4 بجکر 44 منٹ اور 20 سیکنڈ پر روانہ ہوگئی۔البتہ 20 سیکنڈ قبل روانہ ہونے پر مسافروں کی جانب سے کوئی شکایت تو نہیں کی گئی لیکن سوکوبا ایکسپریس لائن نے باقاعدہ طور پر جلد روانگی پر مسافروں سے معافی مانگی۔ریلوے کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک طویل معذرت خواہانا بیان جاری کیا جس میں مسافروں سے معافی مانگی گئی اور کہا گیا کہ عملہ روانگی کا وقت صحیح طور سے نہ دیکھ سکا۔ٹوئٹر پر ریلوے کمپنی کی جانب سے معذرت کے بیان کو کافی سراہا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments