سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کر نے کا مطالبہ تسلیم کرلیا
چینی کرنسی کے استعمال سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی، پاکستان
گوادر میں یوان کی اجازت دینے سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہے،چین
پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیاجبکہ سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کر نے کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت مالیات اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ چینی حکام سے ملاقات میں پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی۔ چین نے گوادر میں یوان کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جب کہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔
Load/Hide Comments