پولینڈ میں ججز کی تقرری کا اختیار صدر کو دینے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

وارسا۔۔۔پولینڈ میں حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کیخلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔حکومتی بل میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کااختیار پارلیمان اور صدرکو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو عدالتوں میں ججز کی تعیناتی پارلیمان اور صدر کی منظوری سے مشروط ہوگی۔عدالتی اصلاحات کے حکومتی بلوں کیخلاف دارالحکومت وارسا سمیت درجنوں شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یورپی یونین نے حکومتی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں