برلن …جرمنی میں رواں برس کے عام انتخابات کے بعد ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی ۔ انجیلا مریکل پر مخلوط حکومت کے لئے دوبارہ بات چیت اور معاہدے کے لئے کنزرویٹو اتحادیوں کی جانب سے دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ مخلوط حکومت سازی کے لئے اس سے پہلے کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو رہی ہے تاہم جرمن چانسلر نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے انتخابات کے حق میں نہیں۔دوسری جانب جرمن صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شٹائن مائر جمعرات کو کرسچین ڈیموکریٹک یونین، کرسچین سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماﺅں سے مشترکہ طور پر ملاقات کریں گے۔ جرمن صدر کی کوشش ہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آئندہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے چانسلر میرکل کی قیادت میں نئی مخلوط حکومت کا حصہ بن جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایس پی ڈی کے سربراہ مارٹن شلس کے ساتھ جمعرات 23 نومبر کو بھی ایک ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نئی میرکل حکومت میں شامل ہو سکتی ہے لیکن اس کا فیصلہ پارٹی کے ارکان سے پوچھ کر کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments