کرپشن سے متعلق تفتیش پر چینی فوجی جنرل کی خودکشی

بیجنگ:چینی فوج کے ایک جنرل نے کرپشن سے متعلق تفتیش پر خودکشی کرلی۔جنرل زینگ ینگ نے 23 نومبر کو اپنے گھر میں خودکشی کی۔رپورٹ کے مطابق جنرل زینگ ینگ سینٹرل ملٹری کمیشن کےسابق رکن تھے اور سابق کرپٹ فوجی افسروں سے تعلقات کے الزام میں زیر تفتیش تھے۔
تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ جنرل زینگ ینگ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔ان پر رشوت لینے اور دینے کا بھی الزام تھا اور اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں اثاثے کیسے بنائے؟
واضح رہے کہ چین میں کرپٹ سیاستدانوں اور فوجی حکام کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں