حسینہ عالم 2017 کا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی دوشیزہ مانوشی چلر نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیامانوشی نے بتایا کہ سب ہی اداکار بہت خوبصورت اور اچھا کام کرتے ہیں لیکن میں عامر خان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘عامر اپنی فلموں میں ایسا پیغام دیتے ہیں جو معاشرے سے جڑے ہوتے ہیں، ساتھ ہی ان میں حقیقت کی عکاسی بھی ہوتی ہے’۔مانوشی کا مزید کہنا تھا، ‘عامر نہ صرف خود چیلنجنگ کردار نبھاتے ہیں بلکہ چیلنجنگ کردار ہی کرنے کو دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں عامر کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی’۔ مانوشی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے طور پر پریانکا چوپڑا کا نام لیا جو سابق حسینہ عالم بھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال انہوں نے بالی وڈ میں انٹری کے بارے میں کچھ نہیں سوچا اور وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے 66 ویں مس ورلڈ مقابلے میں 108 سے زائد ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی مانوشی چلر نے حسینہ عالم کا تاج اپنے نام کیا تھا۔
Load/Hide Comments