افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی اعلی قیادت پاکستان میں ہے۔افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق بہت واضح اور صاف الفاظ میں بتادیا تھا. تاہم امریکی صدرکے سخت موقف کے باوجود پاکستانی رویے میں تبدیلی نہیں آئی. اس کے باوجود ہم اس کے رویے میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی ایک گیم چینجر تھی۔جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سینئر قیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے . پاکستان سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشتگردوں کو ختم کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments