سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا. شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کیا گیا۔مزید تین شخصیات سے رہائی کے لیے شرائط طے پاگئی ہیں۔ رہائی کے لیے سمجھوتا کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ۔ سعودی حکام نے بتایاکہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کردیاگیا. شہزادہ مطعب ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں اور وہ سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کے سربراہ بھی تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے وہ سب سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے شہزادے تھے۔ سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments