امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں ان کی تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔لیکن مودی سرکار امریکی دختر اول کو خوش کرنے میں ایسی مگن ہوئی کہ نظام دکن کے خاندان کو بھی ناراض کردیا اور خاندان کے چشم و چراغ نجف علی خان کو حیدرآباد میں ‘تاج فلک نما’ ہوٹل میں دیئے گئے عشائیے میں مدعو ہی نہیں کیا۔حیدرآباد میں ایوانکا ٹرمپ کے لیے جس جگہ پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا وہ جگہ کبھی نجف علی خان کے آباؤ اجداد کی رہائش گاہ ہوا کرتی تھی لیکن اس اہم موقع پر نظام خاندان کو دعوت نامہ ہی نہیں دیا گیا۔
ساتویں اور آخری نظام میر عثمان علی خان کے پوتے نجف علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کے منتظمین کو کئی خطوط لکھنے کے باوجود انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔
حیدرآباد میں واقع ہوٹل فلک نما، چھٹے نظام میر محبوب علی خان کی رہائش گاہ تھی، جن کا انتقال 1911 میں ہوا۔ بعدازاں ایک عشرے قبل اس محل کو تاج گروپ نے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کردیا تھا۔
Load/Hide Comments