سعودی عرب کے وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے مصر میں گذشتہ جمعہ کو ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں نمازیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی وزیر ثقافت واطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب مصر کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی رجیم دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست اور دنیا بھر کے دہشت گردوں کا روحانی باپ ہے۔ ایران نے دہشت گردی کی انفرادی کارروائیوں کو مربوط عسکری، مالی اور ابلاغی اداروں کی شکل میں تبدیل کیا ہے۔سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران کی سرگرمیوں کا مقصد عرب خطے میں اپنی سیاسی بالادستی قائم کرنا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں اور دہشت گردوں کو بے نقاب کرنے میں مدد کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments