جنیوا۔۔۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ وہ جنگی حالات میں کام کرنے والے سرجنوں کی 2 ٹیمیں غزہ روانہ کرے گی۔ اس سرجیکل یونٹ کے قیام کا مقصد اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا علاج معالجہ ہے۔سرجنوں کی دونوں ٹیمیں کم از کم 4 ہزار پیچیدہ آپریشنز کریں گی۔واضح رہے کہ غزہ اسرائیل سرحد پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں115 فلسطینی شہید اور13 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے 3600 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے متاثر ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments