کیپ ٹاؤن ….. انسان کبھی کبھار ایسی لاپروائی کا مظاہرہ کرتا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ کچھ لوگوں کو بروقت علاج کرانا اور ڈاکٹرسے رجوع کرنا برا لگتا ہے۔ بعض اپنی الٹی سیدھی حرکتوں کو ترک کرنے کو اپنی بے عزتی تصور کرتے ہیں اسی طرح کئی بری عادتیں بھی وہ اس خیال سے ترک نہیں کرتے کہ’’ دنیا کیا کہے گی‘‘۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے114سالہ فریڈی بلوم میں دیکھنے میں آتا ہے۔ جو شاید اس وقت دنیا کا معمر ترین شخص ہے اور بلا کاتمباکو نوش رہا ہے۔ اسے زیادہ تر مقامی طور پر تیار کردہ دیسی سگریٹوں کی عادت رہی ہے جو اخباری کاغذ میں تمباکو بھر کر تیار کئے جاتے ہیں اور فلٹر نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ یہ سگریٹ پلز کے نام سے مشہور ہیں۔ اس پیرانہ سالی میں اب فریڈی کو خیال آیا ہے کہ یہ بری عادت ہے۔ اسلئے وہ اسے ترک کردیگا۔ پتہ نہیں وہ اپنا عزم پورا کر پائیگا یا نہیں یا زندگی اسے دھوکہ دے جائیگی مگر یہ بات عجیب ضرور ہے کہ انسان کو اتنے عرصے بعد اپنی صحت کا خیال آئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments