ریاض: سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف سازش اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک چھوڑ دیا گیا جب کہ دیگر 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں اور ان کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان پر خفیہ معلومات کے حصول کے لیے حساس اداروں میں لوگوں کی بھرتیاں کرانے اور بیرون ملک موجود ملک دشمن تنظیموں کی اخلاقی حمایت کرنے کا الزام ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments