ایران کا یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت کو بڑھانے کافیصلہ

تہران۔۔۔ ایران یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں جلد اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کو مطلع کر دے گا۔ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایک خط آئی اے ای اے کو دیا جائے گا۔ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ افزودگی کا سب سے اہم جز یورینیم ہیگزا فلورائڈ زیادہ بنائے گا۔ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں