اینگلووڈ،کولاراڈو…. پولیس نے ڈینوور کے ایک اوبر ڈرائیور مائیکل ہنکاک کو اپنے مسافر ہیانگ سونگ کم کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مقتول کم شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ اور کولاراڈو کے علاقے میں رہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیور مائیکل ہنکاک نے اسے کئی گولیاں ماریں۔ یہ ہولناک واقعہ بین الریاستی شاہراہ نمبر 25 پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 911والے موقع پر پہنچ گئے تھے۔ ڈرائیور کے والدین کا کہناہے کہ انکا بیٹا شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے تاہم وہ اوبر ڈرائیور کے علاوہ نوعمر لڑکوں کی کونسلنگ کا کام بھی کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈرائیور اور مسافر میں زبانی تکرار کے بعد پیش آیا تھا۔اوبر کی پالیسی یہ ہے کہ اس پر سفر کرنے والا کوئی بھی مسافر نہ اپنے پاس اسلحہ رکھے گا اور نہاس کے ساتھ سفر کریگا۔ یہی وجہ ہے کمپنی ان مسائل کی وجہ سے دیگر مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ کمپنی کاکہناہے کہ اگر قانون حرکت میں ِآیا تو کچھ مشکوک مزاج والے ڈرائیور برطرف کردیئے جائیں گے اور کمپنی پر جرمانہ اور پابندی لگ سکتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments