کلاویا ، ہوائی …. پیر کی رات ہوائی کے اس جزیرے پر واقع آتش فشاں اچانک پھٹ پڑا اور فشار اتنا زیادہ تھا کہ آس پاس کے اچھے خاصے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات جل کر خاک او رتباہ ہوگئے۔ اب مقامی حکام نے اس فشار کے دوران دہانے سے خارج ہونے والے لاوے اور اس کے اثرات کے بارے میں تصاویر جاری کردی ہیں جنہیں دیکھنے سے ہی خوف آتا ہے۔ جاری ہونے والی تصاویر ایریل نوعیت کی ہیں یعنی اسے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اتارا گیا ہے۔ دہانے سے خارج ہونے والا لاوا ہوائی کے کاپوہو ساحلی علاقے اور تفریحی جزیرے کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 159مکانات جل کر تباہ ہوگئے مگر مقامی باشندوں کا کہناہے کہ تباہ اور جل کر ختم ہونے والے مکانات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔ جل کرتباہ ہونے والے مکانات میں ہوائی کائونٹی کے میئر ہیری کائونٹی کا مکان بھی شامل ہے۔ فشار کا عمل 3مئی سے شروع ہوا تھا اور 4مئی کو یہ فشار اپنے عروج پر پہنچ گیا اور ہر طرف تباہی پھیلنے لگی۔ لاوا اور سمندر کے نمکین پانی کے ملنے سے جو دھواں اٹھا وہ انتہائی خطرناک تھا۔کہا جاتا ہے کہ اس میں شیشے کے چھوٹے چھوٹے ذرات کے علاوہ زہریلا مواد بھی پایا گیا ہے۔ پورے علاقے کو گھیردیا گیا ہے تاہم علاقے میں تعمیر نو کاکام کرنے والے ٹھیکیداروں کو خصوصی اجازت حاصل کرکے دہانے کے قریب جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ فشار کے بعداس سے اڑنے والا گردو غبار ایک میل بلندی تک پہنچ گیا تھا۔اس پہاڑ کے بارے میں اور بھی تباہ کن باتیں سنی جاتی رہی ہیں اور وقتاً فوقتاً چھوٹے فشار کا عمل گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھا۔ ہوائی کائونٹی کی ترجمان جینس سنائڈرکا کہناہے کہ تفریحات کے حوالے سے مشہور یہ جزیرہ پوری طرح جل کر تباہ ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments